پی ٹی آئی کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوں گے وہ تحریری ہوں گے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

جمعیت علما اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے  کہا ہے کہ ہمارے تحفظات پر پی ٹی آئی کا جواب آ چکا ہے اور انہوں نے ہمارے تحفظات دور کرنے کا اشارہ دیا ہے اس حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ہے جو میڈیا کے سامنے نہیں لائی گئی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوں گے وہ تحریری ہوں گے ان کو آگے بڑھنے سے پہلے پبلک کیا جائے گا تاکہ کل کو الزام تراشے نا ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 اپریل کے بعد جے یو آئی ف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ طے ہونے والے معاملات پر جنرل کونسل کی منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف ہمارے تحفظات کو دور کرتی ہے تو آگے چلیں گے اور اگر ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا تو پھر نہ ہمیں تحریک انصاف کی جدوجہد پر کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی کسی اور کو ہماری جدوجہد پر کوئی اعتراض ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ میں ملاقات

Scroll to Top