سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ایمل ولی کو سنجیدہ نہ لیں اگر سنجیدہ ہوتے تو ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق ایمل ولی کو آپ اتنا سنجیدہ نہ لیں ، اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا، جہاں تک امن وامان کی صورتحال کا تعلق ہے اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں امن وامان کی جو صورتحال کا تعلق تھا اس کے بعد تحریک انصاف کی گورنمنٹ آگئی
شوکت یوسفزئی نے وفا ق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،اس اضافے کی وجہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی شامل ہیں ،باقی دنیا میں پیٹرول سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا فروخت ہورہاہے ۔چینی مہنگی ،اس کے علاوہ پنجاب مین 187 ٹیکسٹائلز ملز بند ہوگئے ،شہری بے روزگار ہوگئے،قرضہ لینے سے معیشت کبھی درست نہیں ہوتی۔