آپریشن ”ردالفتنہ-3“: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے خلاف کامیابیاں، 15 دہشت گرد جہنم واصل

 بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے خلاف آپریشن “ردالفتنہ-3” کے تحت دو مختلف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میجر عمر شہید کی شہادت کے بعد کی گئی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مستونگ میں کی گئی دوسری کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں بھی ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منبر سے امریکہ کو للکارنے والے بند کمرے میں کیا گل کھلاتے رہے؟ فضل الرحمان کی وکی لیکس کیبل پھر سے زیر بحث

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top