پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک!

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق کوہاٹ میں بازید خیل روڈ پر منکارہ پہاڑی کے قریب مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت عبدالحئی سکنہ کوہاٹ اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

عبدالحئی کوہاٹ پولیس لائنز پر ہونے والے خودکش حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا اور بلی ٹنگ میں بینک ڈکیتی کی واردات میں بھی مطلوب تھا جبکہ عبدالرشید بھی اسی بینک ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 7 سال، نیب کے 26 سوالات اور فضل الرحمان کے جواب تاحال ادھورے! اثاثوں کا حساب مانگا تو سیاسی انتقام کا شور!

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور ہلاک ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت سامنے آنا باقی ہے۔

Scroll to Top