صدر مملکت نے خیبر پختونخوا سے متعلق منظور کیے گئے آرڈیننسز میں مخصوص اضلاع کے لیے خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔
اسی طرح اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی بھی منظوری دی ہے، جن میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 اور ایریا اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
منظور کیے گئے دیگر بلوں میں سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 بھی شامل ہیں۔
صدر مملکت نے نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026، نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026 اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔





