لبلبے کے کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت

لبلبے کے کینسر جیسے خطرناک مرض کے علاج میں کئی دہائیوں بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تجرباتی دوا ’داراکسونراسب‘ نے ابتدائی طبی آزمائشوں میں امید کی نئی کرن روشن کردی، بعض مریضوں کے جسم سے کینسر کی رسولیاں مکمل طور پر غائب ہوگئیں۔

روزانہ استعمال ہونے والی گولی کی صورت میں دی جانے والی اس دوا نے ابتدائی نتائج میں غیر معمولی اثرات دکھائے۔ دوا کے ساتھ کیموتھراپی لینے والے ہر 12 میں سے ایک مریض کے اسکین میں کینسر کے آثار نظر نہیں آئے۔

آزمائش میں جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے والے کینسر کے 61 مریض بھی شامل تھے، جن میں سے تقریباً تمام میں رسولیوں کی مزید بڑھوتری رک گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خون کے کینسر میں مبتلا بنگلہ دیشی نوجوان کرکٹر انتقال کر گئے، علاج کے لیے ڈھاکا منتقلی کے دوران دم توڑ دیا

کینسر ریسرچ یو کے نے ان نتائج کو غیر معمولی حد تک امید افزا قرار دیا ہے۔ ادارے سے وابستہ ڈاکٹر سیم گاڈفری کے مطابق نئی دوا نے کینسر کے ایسے ہدف کو نشانہ بنایا ہے جسے ماضی میں ناقابلِ علاج سمجھا جاتا تھا۔

Scroll to Top