مفادات کی سیاست کا پردہ چاک، شہداء کے تقدس کو پامال کرنے والے فضل الرحمن کا حقیقی چہرہ بے نقاب!

سیاست میں اصول اور کردار کی بات تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن جب کچا چٹھا کھلتا ہے تو حقیقت سب کے سامنے آ جاتی ہے۔ 

فضل الرحمان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے ہاں نہ کوئی مستقل نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی قومی ریڈ لائن۔

شہداء کی قربانیوں اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے انہوں نے نہ صرف اپنی سیاسی ساکھ کو مزید تباہ کیا ہے بلکہ اس دوغلے پن کو بھی عیاں کر دیا ہے جو برسوں سے مفاد پرستی کی چادر اوڑھے ہوئے تھا۔

اگر پچھلی کئی دہائیوں کے سیاسی اتار چڑھاؤ پر نظر ڈالی جائے تو ایک بات بالکل واضح نظر آتی ہے کہ ہر دور میں اقتدار کے ایوانوں کے قریب رہنے کی کوشش نے ہمیشہ اصولوں کو پیچھے دھکیلا۔

کبھی حکومت سازی کے وقت بھاری قیمت وصول کی گئی، کبھی ووٹ کو عزت دینے کے دعوؤں کے درمیان ذاتی مفادات کی راہیں ہموار کی گئیں اور کبھی مذہب و سیاست کے امتزاج کو محض دباؤ بڑھانے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔

مگر جیسے ہی اس کھیل میں رکاوٹ آتی ہے تو شہداء کی قربانیوں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنا کر دباؤ پیدا کرنے کی پرانی چال چل دی جاتی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی ایک فرد یا جماعت کے احسان کی محتاج نہیں۔

ان قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن کی شمع روشن ہوئی اور ریاست کی رٹ قائم رہی۔

ایسے میں شہداء کی قربانیوں کو کم تر دکھانا یا ریاست کے خلاف بیانیہ گھڑنا دراصل ان دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے باشعور عوام اب جذباتی نعروں اور منافقانہ بیانات کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کون ملک کے لیے کھڑا ہے اور کون اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔

 ریاست پاکستان اور افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے جو کردار ادا کیا ہے قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کو کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقتدار کی کرسی چھنتے ہی ریاستی بیانیے پر وار؟ شہداء کے خون کا سودا کرنے والے فضل الرحمن کا اصل چہرہ بے نقاب!

عوام کا کہنا ہے کہ شہداء کے لہو کی توہین کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے اور مفاد پرست سیاستدانوں کی یہ چالیں اب نہیں چل سکیں گی۔

شہریوں نے زور دیا کہ ریاست اور شہداء کے خلاف بیانات دینے والے فضل الرحمن کو فوری معافی مانگنی چاہیے جبکہ ریاست پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کیا جانا چاہیے۔

Scroll to Top