بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری:سرکاری ادارے میں ایک ہزار سے زائد بھرتیوں کا اعلان !

ملک بھر میں باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کے باوقار مواقع فراہم کرنے اور ملکی ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ریاستی ادارے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے 1,036 آسامیوں پر بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ 

مختلف پے اسکیلز کی ان آسامیوں پر پاکستان بھر سے اہل امیدواروں کو اپنی تعلیمی قابلیت اور مقررہ معیار کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے جس سے ملک کے طول و عرض میں روزگار کے خواہشمند نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) کی جانب سے جاری کردہ بھرتی اشتہار کے مطابق ملک بھر کے امیدواروں کے لیے مجموعی طور پر 1,036 آسامیوں پر بھرتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس بھرتی مہم میں مختلف پے اسکیلز کی اسامیاں شامل ہیں جن کے لیے امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

اعلان کردہ آسامیوں کی تفصیلات کے مطابق اس بھرتی مہم میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)، کارپورل، کارپورل ڈرائیور، ایم ٹی ڈرائیور، ریلیجس ٹیچر (مذہبی استاد)، ڈرافٹس مین اور کیشیئر کی اسامیاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے آفیشل ریکروٹمنٹ پورٹل [https://joinasf.gov.pk/](https://joinasf.gov.pk/) کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

بھرتی کے عمل کے تحت آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 دسمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔

اے ایس ایف انتظامیہ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل تفصیلی اہلیت کے معیار، مطلوبہ تعلیمی قابلیت، جسمانی شرائط اور درخواست دینے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہی کے لیے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ کا ضرور وزٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری یا غلطی سے بچا جا سکے۔

ملک بھر کے نوجوانوں، طلباء اور عوامی حلقوں نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس میں ایک ہزار سے زائد آسامیوں کے اعلان کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریاستی اداروں کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ سے قبل خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور اسٹیڈیم کے حوالے سے اہم فیصلہ!

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے سیکیورٹی ادارے نہ صرف ملکی سرحدوں اور ہوائی اڈوں کے تحفظ کا فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں بلکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو باعزت روزگار فراہم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

نوجوانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بھرتی عمل سے بے روزگاری میں کمی آئے گی اور قابل افراد کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔

Scroll to Top