پارک ویو سٹی کی جائیدادوں اور تنازع پر پردہ ڈالنے کی کوشش ناکام، لاہور ہائیکورٹ کنوینشن میں نہ فضل الرحمٰن کو دعوت ملی نہ کوئی کارکن پہنچا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار کنوینشن میں فضل الرحمٰن کی آمد اور خطاب سے متعلق سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا ڈراپ سین ہو گیا، جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے جی پی او چوک تک کے براہِ راست مناظر اور عینی شاہدین کے بیانات نے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ فضل الرحمٰن کنوینشن میں شرکت اور خطاب کے لیے آ رہے ہیں، تاہم موقع پر موجود ذرائع اور صحافی قاسم علی شاہ کے مطابق انہیں نہ تو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا اور نہ ہی خطاب کی کوئی دعوت دی گئی تھی، حتیٰ کہ کنوینشن کے اشتہار پر ان کی تصویر تک موجود نہیں تھی۔

تقریب میں اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں بشمول محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور راجہ ناصر عباس کو مدعو کیا گیا تھا جن کی گاڑیاں اور اسکواڈ موقع پر موجود رہے، جبکہ جی پی او چوک اور مال روڈ پر معمول کی ٹریفک رواں دواں رہی اور فضل الرحمٰن یا ان کی جماعت کا کوئی ہجوم دکھائی نہیں دیا۔ موقع پر موجود شہریوں اور عینی شاہدین نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فضل الرحمٰن وہاں نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : اب ہر پاکستانی بنے گا خلائی مشن کا حصہ، سپارکو نے آن لائن ’مشن ہب‘ پورٹل لانچ کر دیا، بورڈنگ پاس بھی دستیاب

گفتگو میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ کنوینشن کا نام استعمال کر کے اصل توجہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ’پارک ویو سٹی‘ کے معاملات سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن کے لاہور کی مذکورہ سوسائٹی میں مبینہ طور پر چار گھر اور دو پلاٹس موجود ہیں، جبکہ تھانہ مانگا منڈی پولیس کی ایک پریس ریلیز بھی سامنے آئی ہے جس میں سوسائٹی کے رہائشیوں کی جانب سے 15 پر کال کرنے، ہنگامہ آرائی اور غیر لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد ہونے پر دو افراد کی گرفتاری کا ذکر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top