کرم: امن معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 932 بنکرز مسمار

ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق، فریقین کے تمام مورچوں کو گرایا جائے گا، اور اس سلسلے میں اپر اور لوئر کرم کے مختلف مقامات پر بنکرز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق، لوئر کرم میں اب تک 353 جبکہ اپر کرم میں 579 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔

 یکم جنوری کو کوہاٹ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز منہدم کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری میں فریقین بھی تعاون کر رہے ہیں، تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم کے چار مقامات پر آپریشن کرنے کا فیصلہ ،علاقہ مکینوں کا دھرنا

Scroll to Top