سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میںجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پرانی اور حالیہ گفتگو کے دو کلپس کو جوڑ کر پیش کیا گیا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ و طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں کہ وہ ماضی میں جس انداز میں گرجا کرتے تھے اب ان کے لہجے میں نمایاں نرمی آ گئی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے پہلے حصے میںمولانا فضل الرحمان ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سخت اور تند و تیز انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ مجھے سکھاتے ہو شہید کس کو کہتے ہیں؟ پاکستان ایک ادارہ جاتی ملک ہے۔
اس کے بعد اگلے کلپ میں مولانا ایک پرسکون اور نرم اور دھیمے لہجے میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ اس حصے میں ان کا کہنا ہے کہ سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، ہم نے وطن سے وفا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپارکو، سائنسدانوں اور مسلح افواج کی شاندار کاوشیں:ذیشان علی کے تاریخی مشن کی یاد میں ہر سال 25 نومبرکا دن منانے کا بڑا اعلان
سوشل میڈیا پر وائرل اس کلپ کے نیچے صارفین کی جانب سے اس بات پر خوب بحث اور طنز دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پہلے جلسوں میں سخت لہجہ اپنانے والے مولانا کے انداز میں اب نرمی دکھائی دے رہی ہے جس کے ساتھ یہ تبصرہ بھی گردش کر رہا ہے کہ یو ٹرن لینے میں انہوں نے عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔





