خیبرپختونخوا میں افسران کے تقرر وتبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے دفتر میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 18) کاشف فرحان کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 18) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور میں خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ضم شدہ اضلاع میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (گریڈ 17) راحت گل کو ڈی جی اسپورٹس آفس میں رپورٹ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (گریڈ 18، او پی ایس) کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ضم شدہ اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ (گریڈ 17) عبید الرحمان صدیقی کو ڈی جی اسپورٹس آفس آمد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی خالی آسامی پر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی اسپورٹس آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اور سینئر کوچ (گریڈ 17) شاہ فیصل کو چیف کوچ (گریڈ 18، او پی ایس) کے خالی عہدے پر تعیناتی دے دی گئی ہے۔

Scroll to Top