KP Govt

خیبرپختونخوا حکومت نے 29 ٹی ایم ایز کے لیے 620 ملین روپے جاری کر دیے

پشاور: محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے 29 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کے لیے 620 ملین روپے جاری کر دیے، جو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے حکم نامے کے مطابق، جاری فنڈز میں تحصیل میونسپل آفیسر بٹگرام کے لیے 1 ملین، کرک 5 ملین، ڈومیل 15 ملین، بنوں 70 ملین، چارسدہ 70 ملین، تنگی 5 ملین، شبقدر 4 ملین، چترال 22 ملین، اڈینزئی 20 ملین، ڈی آئی خان 90 ملین، کلاچی 18 ملین، پہاڑ پور 29 ملین، پاروسہ 2 ملین، اور ٹانک 70 ملین روپے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، دیگر ٹی ایم ایز کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم اے مانسہرہ کے اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Scroll to Top