شانگلہ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شانگلہ: بارش کے دوران پشاور جانے والی کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اسٹیشن الپوری کے مطابق ایک خاندان کے تقریبا آٹھ افراد اپنے عزیز کو ائیرپورٹ چھوڑنے کے لیے پشاور جا رہا تھا۔ جب وہ الپوری کے کوٹکے علاقے میں پہنچے تو گاڑی سڑک سے پھسل کر ندی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور  زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور 3 لاشوں اور 2 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا۔

پولیس افسر کے مطابق ان میں سے دو نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ موسلا دھار بارش اور سڑک پر پھسلن بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: اے این پی کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Scroll to Top