امریکا نے سیکڑوں طلبہ کے ویزا منسوخ کر دیئے

امریکا نے سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیئے

امریکی انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 300 غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر یونیورسٹی کیمپس میں فلسطین کے حامی 300 غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دئیے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنے، طلبہ کو ہراساں کرنے، عمارتوں پر قبضہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والی تحریکوں میں حصہ لینے والے طلبہ کے ویزے منسوخ کریں گے۔

ٹرمپ انتطامیہ نے امریکی جامعات میں فلسطین کی حمایت کرنے والی ترک طالبہ رومیسہ کو گرفتار کر لیا ہے، رومیسہ نے فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

 ترک طالبہ کی گرفتاری پر بات کرت ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ٹفٹس یونیورسٹی کی طالبہ رومیسہ اوز ترک کاویزا منسوخ کردیا ہے، رومیسہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں مضامین لکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،امریکی صدر ٹرمپ

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Scroll to Top