ریسکیو 1122 صوابی نے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کردیا

صوابی ۔ ریسکیو 1122 صوابی نے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کردیا، تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر صوابی نعمان خان کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی ہدایت پر ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے، مساجد، عید گاہوں اور اہم سیاحتی مقامات کنڈ پارک، ہنڈ میں ایمبولینسیز سے لیس ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔

جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی. اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نعمان خان نے تمام سٹیشن ہاوس انچارج،سٹور کیپر،کنٹرول روم انچارج،اور ایڈمن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر تمام سٹاف جوش و جذبہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے، اور تمام ایمرجنسی وہیکلز، ٹولز اینڈ ایکوئپمنٹ کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ دوران عید کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ضلع صوابی کی عوام کو ریسکیو 1122 کی جانب سے عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں آپکی مدد کے لئیے ہر وقت تیار ہے. ہماری عوام سے یہ اپیل ہے کہ دریاﺅں ندی نالوں میں نہانے یا تیراکی کی کوشش ہرگز مت کریں،اپنے بچوں کو ون وہیلنگ اور اوور سپیڈ جیسی حرکات سے سختی سے روکیں۔موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے عید الفطر کے لیے ایمرجنسی پلان تیار کر لیا

Scroll to Top