پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعدتقریبا 214 قیدیوں کو رہائی مل گئی۔
یہ معافی معمولی جرائم میں قید افراد کے لیے دی گئی ہے، جبکہ دہشت گردی، قتل اور اغوا جیسے سنگین جرائم کے قیدی اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر جیل حکام نے فوری عمل درآمد کیا اور ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد قیدیوں کو رہا کر دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس اقدام سے رہائی پانے والے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔





