پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت یہ نئی قیمتیں فوراً نافذ العمل ہوں گی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناظر میں فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت کو اس بار بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا گیا ہے۔
جس سے عوام کو پیٹرول کے استعمال میں کچھ ریلیف ملے گا لیکن ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔