وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر عید الفطر کے بابرکت موقع پر صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کے تحت یہ معافی قیدیوں کو دی جائے گی، مگر وہ مقدمات جو قوانین کے تحت مستثنیٰ ہیں، ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی رعایت دینے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس معافی کا مقصد قیدیوں کی اصلاح اور انہیں نئے سرے سے زندگی کے آغاز کا موقع دینا ہے۔
یہ بھی پرھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سزائیں معاف کردیں، 214 قیدی عید سے قبل رہا
یہ فیصلہ عید کی خوشیوں میں قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اہم قدم ہے، اور اس سے قیدیوں کو عید کے موقع پر اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا موقع ملے گا۔





