پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا جارہاہے ، محمد رضوان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
میزبان ٹیم کی 50 رنز پر 3وکٹیں گرگئیں ، نیوزی لینڈ کی 8کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی ول ینگ ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔
33 رن پر دوسری وکٹ گرگئی ،عاکف جاوید کی ونڈے ڈیبیو میں پہلی وکٹ ہے ، عاکف جاوید نے نک کیلی کو 15رن پر بولڈ کیا ، تیسری وکٹ بھی عاکف جاوید کی بال پر نکولس ہینری 50کے مجموعی اسکور پر 11رن بنا کر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔





