مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے بڑے اجتماعات ہوں گے

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے بڑے اجتماعات ہوں گے

سعودی عرب، خلیجی ممالک، وسطی ایشیا، روس، یورپ اورامریکا میں بسنے والے مسلمانوں کو عید مبارک، سعودی عرب سمیت  خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جائے گی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید  کی ادائیگی کے لیے بڑے اجتماعات ہوں گے اسی سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی آج عید الفطرمنائی جائے گی، فلسطین میں عیدالفطر سادگی سے منائی جائے گی، یواے ای، کویت، ترکیہ ، امریکا اوریورپ میں مقیم مسلمان عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائیں گے۔

خلیجی ممالک، وسطی ایشیا میں میٹھی عید کی تیاریاں عروج پر ہیں، مارکیٹوں میں رش،  بازار سج گئے، میٹھے پکوانوں کی تیاریاں شروع ہوگئیں، مہمانوں کا خاص میٹھی پکوانوں سے تواضع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان کا عید الفطر مسلم دنیا کے ساتھ کل بروز اتوار منانے کا اعلان

ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا، پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج  ہوگا۔

Scroll to Top