پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے اعلان کیا کہ عید ملن بارے منعقد کیے جانیوالے تمام پروگرام ملتوی کردیئے گئے ہیں ،صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوامی اجتماعات کا انعقاد کیاجانا تھا ، تاہم سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں منسوخ کردیاگیا ۔





