صدر ، وزیر اعظم اور اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟

صدر ، وزیر اعظم اور اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟

صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات نے نماز عید الفطر اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہائوس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی ۔زرداری نماز کے بعد گل مل گئے ، فرداً فرداً سب سے عید ملی ، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی ، بلاول نماز عید کے بعد شہریوں سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید ادا کی ، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے ، صدر ن لیگ نواز شریف نے جاتی امرامیں نماز عید پڑھی ۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید پڑھی ، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی علاقہ نوکنڈی میں ادا کی ، نماز کےبعد صادق سنجرانی نے لوگوں سے عید بھی ملی ۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نما ز عید ہری پور میں اپنے گائوں ریحانہ میں ادا کی ۔عمرا یواب خان اور یوسف ایوب خان لوگوں سے عید بھی ملے ۔

علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی احمد بگٹی نے وزیراعلیٰ ہائوس کوئٹہ میں نماز ادا کی ۔

Scroll to Top