پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات پر نوٹس لے لیا، جنید اکبر

پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات پر نوٹس لے لیا، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر نوٹس  لے لیا ہے، دونوں فریقین کو صبر و تحمل کا کہا گیا ہے سیاسی کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، بانی کو علی امین گنڈاپور پر بھروسہ ہے اسی نے ہی وزیراعلیٰ بنایا ہے اور اگر  بانی پی ٹی آئی چاہیں تو ایک منٹ میں وزیراعلیٰ کو ہٹا دیں گے۔

جنید اکبرنے کہا ہے کہ وہ کسی کی نیت پر شک نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور، اسد قیصراورعاطف خان سب پر میرا اعتماد ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کرونگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اختلافات بارے جنید اکبر نے کہا کہ ان کا اور وزیراعلیٰ کا بعض چیزوں پر اختلاف تھا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اکٹھے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے مزید کہا کہ ورکرز علی امین گنڈاپور، اسد قیصر یا میرے ساتھ جڑے نہیں، وہ بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں، لائحہ عمل بنا رہے ہیں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاج کرینگے۔

Scroll to Top