امریکی وفد 8 اپریل سے10 اپریل تک پاکستان کادورہ کریگا

امریکی وفد 8 اپریل سے10 اپریل تک پاکستان کادورہ کریگا

پاکستان اور امریکہ کا معدنیات شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ قیمتی معدنیات اور انسداد دہشتگردی پر بات چیت ہوگی ،امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریگا،دورے کا مقصد قیمتی معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابطہ کو مزید مضبوط کیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق ایرک میئر کی سربراہی میں وفد پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے ، بات چیت میں انسداد دہشتگرد دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیاجائیگا۔

Scroll to Top