وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنیوالے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسوقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی ،پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے ،بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی حالت کھنڈ ر جیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی ، شہبا زشریف کبھی آئی ایم ایف ،کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے ، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارہاتھ پکڑے گا یا نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ملک جس نہج پر کھڑا تھا تباہی ہی تباہی تھی ، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی ،اوور سیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں ،بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔





