ضلعی انتظامیہ ہری پورنے تربیلا جھیل میں کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کشتی ملاح کو گرفتار کر لیا ۔
تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی تھی ، کشتی ملاح نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتےہوئے کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھائے تھے۔
کشتی مسافروں کو لے کر تورغر سے ہری پور آرہی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار تھے،جسے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور تربیلا جھیل میں مسافرکشتی پھنسنےکا واقعہ، 80 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیاگیا
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر تھانہ کھلابٹ کی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کشتی ملاح کو گرفتار کرلیا، مزید کارروائی کیلئے کشتی ملاح کو تھانہ منتقل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ کشتی میں 130 مسافر سوار تھے جبکہ کشتی میں صرف 70 مسافروں کی گنجائش تھی یہ حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔





