امریکی صدر کی جانب سے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف، وزیراعظم کا خیرمقدم

ٹرمپ ٹیرف سے متعلق مذاکرات کےلئے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے ٹرمپ ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نئے امریکی ٹیرف پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، پرویز ملک، مشیر وزیراعظم سید توقیر شاہ، طارق فاطمی اور ہارون اختر شریک ہوئے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے وفد امریکا جائیگا، وفد امریکا کیساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر بات کرے گا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور بر آمد کنندگان بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے وفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو نئے ٹیرف پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ پیش کی گئی اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی پالیسیوں کیخلاف دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایاگیا ک ہامریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ، پاکستان کی حکومت امریکا کیساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

Scroll to Top