پشاور: ڈائریکٹر جنرل (پی ڈی اے) نے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے “کلین اینڈ گرین پشاور” اقدام کے تحت ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کا مقصد شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ پشاور کو ایک صاف اور صحت مند شہر بنانا ہے۔مہم کے تحت نالیوں کی صفائی، ملبہ ہٹانا، پارکوں کی دیکھ بھال اور کوڑے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
اس مہم میں مقامی نمائندے اور متعلقہ حکام بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں گے تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں عوام کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل (پی ڈی اے) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، یہ مہم ہمارے شہر کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ صفائی نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ عوام کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔
شہریوں کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ شہریوں کو اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھ کر اور صحت مند ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ پشاور کو ایک خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور: ڈی جی پی ڈی اے نے پارکوں کی سہولتوں میں اضافے کی ہدایات دیں
یہ مہم شہر کے مختلف علاقوں میں فعال طور پر چلائی جائے گی اور اس کا مقصد شہر میں صفائی کی عادات کو فروغ دینا ہے تاکہ پشاور کو ایک صحت مند اور خوشگوار شہر بنایا جا سکے۔





