خدشہ ہے اگلے سال گندم درآمد کی جائیگی،مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بجلی کی قیمت 25 روپے تھی ، اب 60روپے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت تنزلی کا شکار ہے ، پاکستان اپنے معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کرپارہا ، خدشہ ہے کہ ملک میں اگلے سال گندم درآمد کی جائے گی ، آپ نے ایکسپورٹ بھی نہیں بڑھائی ۔

انہو ں نے کہاکہ پہلے اوور سیز پاکستانی جو پیسے بھیجتے تھے اس میں بچت تھی ، اب اوور سیز پاکستانی صرف خرچہ بھیج رہے ہیں ہم نے ٹیکسز اور ریونیو میں 49فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے اپنا بجٹ 33ارب روپے بڑھایا ہے وفاق نے اب تک 20فیصد فنڈز جاری نہیں کیے ہم نے اسی فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں ہم اپنے واجبات کلیئر کررہے ہیں یونیورسٹیز کے واجبات بھی ادا کررہے ہیں

۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خزانے میں پیسہ پڑا ہوا ہے پالیسی بنا رہے ہیں جو قرض لیں گے اس کو پروڈکشن کرکے واپس کریں ، وفاقی حکومت نے پانچ ہزار روپے رمضان پیکج دیا ہم نے دس ہزار روپے دیئے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سستی بجلی بنا رہے ہیں ہمارا بجٹ پروریونییو ہوگا ،وزیراعظم کہتے ہیں ہم نے بجلی کی قیمت کم کی ، ٹرمپ جو بھونچال لارہے ہیں اس میں بجلی سستی کی گئی گردشی قرضہ ہوگا ، ٹیکس لگے گا۔

Scroll to Top