ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا ہائوس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ،ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے کا بتایا جبکہ سلمان اکرم نے عمران خان کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا ، ذرائع نے مزید بتایا کہ سخت جملوں کے تبادلے پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم نے موقف دینے سے گریز کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے ، تحریک انصاف کے اراکین نے گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اُٹھائے ، عاطف خان ، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔





