ڈیرہ جات فیسٹیول 2025: قلعہ کافر کوٹ کا تاریخی دورہ، شرکاء کے لیے یادگار لمحہ

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کے سلسلے میں شرکاء کو ہندو شاہی دور کے عظیم الشان قلعہ کافر کوٹ کا دورہ کرایا گیا، جو فیسٹیول کی اہم ترین ثقافتی سرگرمیوں میں سے ایک ثابت ہوا۔

منتظمین کے مطابق اس خصوصی ٹور کا مقصد شرکاء کو خطے کی تاریخی ورثے سے روشناس کرانا اور مقامی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ قلعہ کافر کوٹ، جو اپنی بلند و بالا چٹانی دیواروں، فصیلوں اور قدیم مندروں کے آثار کے لیے مشہور ہے، شرکاء کے لیے تاریخ سے براہ راست جڑنے کا موقع بن گیا۔

مقامی گائیڈز نے شرکاء کو قلعے کی دفاعی حکمتِ عملی، تعمیراتی طرز، اور ہندو شاہی سلطنت کے پس منظر پر سیر حاصل بریفنگ دی۔ نوجوانوں اور سیاحوں نے قلعے کے مختلف حصوں میں تصاویر بنائیں، بلاگرز نے ویڈیوز تیار کیں، جب کہ تاریخ کے شوقین افراد نے اس موقع کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرہ جات فیسٹول کے تیسرے روز کے ایونٹس میں دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے جاری

فیسٹیول کی اس سرگرمی نے نہ صرف شرکاء کو تفریح فراہم کی بلکہ انہیں اپنے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو سمجھنے اور سراہنے کا ایک نیا زاویہ بھی دیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کو فیسٹیول کا مستقل حصہ بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل ماضی سے جڑی اپنی شناخت کو بہتر انداز میں جان سکے۔

Scroll to Top