شہریوں کی سہولت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی بیمہ کمپنی بنانے کا فیصلہ

پشاور: ریونیو نظام میں شفافیت کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بڑا قدم، ریونیو ریکارڈز کی اسکیننگ مکمل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ پشاور نے ریونیو نظام میں شفافیت، احتساب اور جعلی انتقالات کی روک تھام کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ریونیو ریکارڈز کی مکمل اسکیننگ کا عمل مکمل کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی قیادت میں اس اہم منصوبے کے تحت ہر تحصیلدار کے لیے انفرادی فولڈر تیار کیا گیا، جس میں دورہ رجسٹر، اوارگی رجسٹر، محسولہ اور دیگر اہم ریونیو دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام جعلی انتقالات، فرضی میوٹیشنز اور دیگر بے ضابطگیوں کی موثر نگرانی اور روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈی سی آفس میں خصوصی طور پر ریونیو اسکیننگ سیل قائم کیا گیا ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ موجود ہے جو تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو ڈیجیٹل ریکارڈ تک رسائی، فرد برات، انتقالات اور دیگر ریونیو امور میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس نظام سے نہ صرف ریونیو ڈپارٹمنٹ میں شفافیت کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو فوری اور درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی جعلی انتقالات میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور واقعے کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام ریونیو نظام میں عوام کا اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک مضبوط اور عوام دوست قدم ہے، جو آنے والے وقت میں مزید ڈیجیٹل اصلاحات کا پیش خیمہ بنے گا۔

Scroll to Top