خیبر پختونخوا ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق آج سے 20اپریل کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، مری ، گلیات ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں اٹھارہ اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکانہے ۔
اٹھارہ اور19اپریل کے دورنا ڈٰرہ غازی خان ، راجن پور ، لیہ ، کوٹ ادو ، مظفر گرھ ، بہائولپور ،ملتان ، ساہیوال ،خانیوال ، میں آندھے چلنے کا امکان ہے ۔





