معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے احساس اپنا گھر کا آغاز کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ فی کس 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دے رہے ہیں ،قرضہ ان لوگوں کو دیاجائیگا جن کی ماہانہ آمدن ایک لاکھ سے کم ہے اور قرض کی واپسی کی مدت 7سال ہے جبکہ ماہانہ 18ہزار روپے ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ قرض ان لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس 5مرلے یا اس سے کم کا پلاٹ یا گھر ہو جبکہ قرض کیلئے عمر کی حد 18سے 55سال ہے ۔





