خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دیدی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5ارب سے بڑھا کر 7ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top