عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کررہے ہیں لیکن ان کی بات کوئی نہیں مان رہا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں قرض سے جتنی بھی پوزیشن اچھی ہوجائے میں اس کو اچھا نہیں کہتا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ، پھر ان ہی کی مرضی سے ان کے لوگوں کو حکومت دی گئی۔





