بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کازلسٹ منسوخ کردی گئی ،بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 23اپریل کو سماعت ہونی تھی ۔





