مائنز اینڈ منرل بل کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، انجینئر امیرمقام

مائنز اینڈ منرل بل کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، انجینئر امیرمقام

ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بل کو سیاسی نہیں تکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے اور صوبہ کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل بل کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کئے جائے اور بل کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ بل کو سیاسی نہیں تکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے اور صوبہ کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ معدنیات بل بھی سیاست کی نذر ہوجائے اور صوبہ کے قیمتی معدنیات صوبہ کے مفاد کی بجائے تاعمر یونہی دبے رہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز انجینئر امیرمقام نے کہا تھا کہ مائنز اینڈ منرل بل خیبرپختونخوا کی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا اور اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ اگر معدنیات زمین کے اند ررہیں گے تو اس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا، سرمایہ کار ی آئے گی اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے صوبے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ کل خیبرپختونخوا اسمبلی میں مذکورہ بل پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے قبائلی اضلاع سے منتخب اراکین نے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ بل کی مخالفت کی۔

Scroll to Top