سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق

 فی تولہ سونا 3,300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونا 2,833 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3,305 ڈالر ہو گئی ہے۔

 چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی:

 فی تولہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 3,497 روپے
دس  گرام چاندی 35 روپے سستی ہو کر 2,998 روپے ہو گئی ہے۔

Scroll to Top