حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت اوگرا کی سفارشات پر پیٹرول کی قیمت میں 3.81 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 341.59 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3.59 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 368.29 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے ہوگا اور یہ نرخ 24 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔





