صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 15 خوارج  ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کی جانے والی 3 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر آصف زرداری نے کارروائیوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں، لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں جوان نہ صرف اپنے وطن کے لیے جان کی قربانی دینے والے عظیم سپوت ہیں بلکہ ان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری نے قوم کو نئی طاقت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مسلسل کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں، اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

صدر آصف زرداری  نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور ہم سب مل کر اس جنگ کو جیتیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہدا کے لیے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Scroll to Top