ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

دھماکے میں 750 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جو اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد پورٹ میں شدید آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کئی گھنٹوں تک پانی ڈالا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ وہ کیمیائی اجزا تھے جو میزائل ایندھن کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن جنگ بندی کے حق میں نہیں، روس سے سختی سے نمٹنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ وہ کیمیائی اجزاء تھے جو میزائل ایندھن کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے علاقے کو سیل کر کے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری شروع کردی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top