پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں

پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں

بھارت تمام ہتھکنڈوں اور کوششوں کے باوجود پاکستان کے حصے کا پانی روکنے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔

 جو ایک قطرہ پانی پاکستان کو نہ دینے کے دعوے کر رہا تھا اس نے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔

بھارت نے اپنے آبی ذخائر بچانے کے لیے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا جس سے اُڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریا میں درمیائے درجے کی طغیانی آ گئی۔

دریائے جہلم میں پانی کی سطح معمول سے سات سے آٹھ فٹ تک بلند ہو گئی اور دومیل مظفرآباد کے مقام پر 22 ہزار کیوسک ریلہ گزر رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد فٹ پاتھ اور سیرگاہیں دریا کی زد میں آ گئیں،  انتظامیہ نے عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی تجویز دے دی۔

جہلم ویلی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈرائیورز کو ایمرجنسی حالات میں تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Scroll to Top