پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو روزانہ 21 کروڑ کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو روزانہ 21 کروڑ کا نقصان

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےبھارتی ایئر لائنز کو روزانہ 21 کروڑ کا ایندھن کا نقصان

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ 21 کروڑ پاکستانی روپے کا ایندھن کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس بندش کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ان کی ایندھن کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ ایک گھنٹے میں 5467 ڈالر کا 6668 کلوگرام ایندھن استعمال کرتا ہے، جبکہ ایئر بس اے 320 طیارہ 1 گھنٹے میں 1948 ڈالر کا 2400 کلوگرام ایندھن جلاتا ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق، ایک کلوگرام جیٹ ایندھن کی اوسط قیمت اشاریہ 82 ڈالر ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی سفر کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو روزانہ 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کا اضافی خرچہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ 777 طیارے کے 100 گھنٹوں کی اضافی پرواز پر 5 لاکھ 46 ہزار 776 ڈالر کا خرچ آ رہا ہے، جبکہ ایئر بس اے 321 طیاروں کی 100 گھنٹے پروازوں پر 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کی لاگت آ رہی ہے۔

بھارت کی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب ایندھن کے یومیہ نقصانات کا تخمینہ 21 کروڑ پاکستانی روپے لگایا جا رہا ہے، جو ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا مالی جھٹکا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top