نیویارک ٹائمز کا انکشاف، پہلگام حملے کی آڑ میں بھارت کے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بے نقاب

نیویارک ٹائمز کا انکشاف، پہلگام حملے کی آڑ میں بھارت کے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بے نقاب

Pakistan SCO Summit 2026

نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو گروپوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم میں تیزی آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت نے اس واقعہ کو مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام حملے کو اقلیتی گروپوں کے خلاف مزید ظلم و ستم کے جواز کے طور پر استعمال کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائیاں بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل کا سبب بن سکتی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی گواہی مودی سرکار کی جارحیت کا واضح ثبوت ہے۔ ان رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جارحانہ پالیسیوں کو مزید شدت دی ہے۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور بھارت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top