بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی،سینئربھارتی سیاستدان

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دان ششی تھرور نےکہا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔

 

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ششی تھرور کا کہنا تھاکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔

سینئر سیاست دان نے کہا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

 

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے ۔

Scroll to Top