پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

سابق سینئر وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

سائرہ افضل تارڑ نے دریائے چناب کا دورہ کرتے ہوئے ویڈیو سے دنیا کو بھارتی پروپیگنڈے کی اصلیت دکھا دی۔

سائرہ افضل تارڑ نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دریائے چناب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ رواں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کی مجال نہیں کے پاکستان کے حق کا پانی روک سکے، پاکستان کا پانی روکنے کے دعویداروں کے پاس نہ ایسی صلاحیت ہے اور نہ ہمت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مہربانی سے یہ دریا ایسے ہی بہتے رہیں گے، انشاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے رقوم نکالنے کا عمل نگران حکومت میں ہوا،بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، پاکستان بھارت کی سرحدی اور آبی جارحیت اور شدت پسندی کا بھرپور جواب دینے کے تیار ہے۔

Scroll to Top