پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جارحیت کا مظاہرہ بھارت کر رہا ہے بھارت کو اپنے اقدامات واپس لینے ہوں گے،پاکستان نے کبھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کی، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت الزامات کی بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرے۔

عطااللہ تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس نے کبھی کسی بھی حملے میں پہل نہیں کی۔ بھارت جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور اسے اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی

انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا امن بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی نذر ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔

Scroll to Top