9مئی کے ذمہ داران سزائیں بھگت رہے ہیں، حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسحاق دار

بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کل گھناؤنی حرکت کی، اس کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نے ہماری اولین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور صرف ان جہازوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حملہ کیا، ہم نے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 2 ڈرونز گرائے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ایئر فورس کو باقاعدہ حملہ کرنے کی ہدایت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ترکی کے وزیر خارجہ کو بر وقت تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ چائینیز سفیر اور اٹلی کے وزیر داخلہ کو بھی تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ یو این کے سیکیورٹی کونسل کے پریذیڈنٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے خط بھجوایا گیا۔ ہم دنیا کو اپنی پوزیشن کلیئر کر چکے ہیں۔

Scroll to Top